شیخ رشید گرفتار،اعلیٰ کوالٹی کی شراب کے نشے میں تھے،اسلحہ بھی برآمد ہوا:پولیس

368

اسلام آباد : پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے رات گۓ شیخ رشید کو گرفتار کیا اور تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے شیخ رشید کا میڈیکل بھی کروالیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید  نشے میں تھے۔ان سے اعلی کوالٹی کی شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 

شیخ رشید  نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   ن لیگ  نے   ایس ایچ او آبپارہ  کو  اسی مقصد کیلئے  یہاں لگایا  ہے۔ پولیس نے چادر اور چار دیواری کے احترام کو پاما ل کیا  اور زبردستی گھر میں داخل ہوئی  ۔

 

شیخ رشید نے کہا  پولیس نے ان  کو  بدمعاشی   اور  زور  زبردستی سے  گاڑی میں ڈالا انہوں نے   زندگی میں  کبھی شراب نہیں پی  ۔

تبصرے بند ہیں.