گورنر پنجاب کا الیکشن کمیشن اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط

17

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو بھی خط لکھا ہے تاہم ان کی جانب سے الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ 
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے، الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے۔
 گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.