مسلم لیگ ن پنجاب میں ووٹ کی طاقت سے اپنی حکومت بنائے گی: رانا ثنااللہ

10

بہاولپور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں ووٹ کی طاقت سے اپنی حکومت انشااللہ بنائے گی ، ہم نے اپنی سیاست کی بجائے ملک کو بچایا ہے اور مشکل فیصلے لیے ۔

 

بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حاضرین کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ عوام کا جوش دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ یہ مریم نواز سے محبت کا اظہار ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک فتنہ اور فساد ہے ۔ عمران خان ملک کے لیے ایک ناسور ثابت ہوا ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے ۔ عمران خان جیسے ناسور کو ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کریں گے ۔

 

لیگی رہنما نے کہا کہ جس کے پاس شیر کا نشان ہوگا وہ اس ملک کو نجات دلانے والا مجاہد ہوگا ۔ پاکستانی عوام اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ووٹ کا صحیح استعمال کرینگے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران کے باعث بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں جو تکلیف دہ عمل ہے ۔ پاکستان میں عنقریب مہنگائی میں کمی آئے گی ۔ آئی ایم ایف سے استدعا کی تھی کہ معاہدے میں نرمی کی جائے مگر ہمیں کامیابی نہیں ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.