پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کا معاملہ، گورنرز کی جانب سے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی

38

لاہور: پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کا معاملہ ، الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کیلئے خطوط بھجوائے جا چکے ہیں ۔ گورنرز کی جانب سے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی ۔

 

الیکشن کمیشن کیلئے 90 روز میں انتخابات کا شیڈول جاری کرنا لازم ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ترمیم کی جاسکتی ہے ۔

 

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوے روز میں انتخابات کرانا آئینی پابندی نہیں ہے ۔ اگر نوے روز میں انتخابات نہیں ہوتے تو کوئی قانون شکنی نہ ہوگی ۔ جبکہ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 254 میں نوے روز تک انتخابات نہ ہونے کو آئین شکنی نہیں بتایا گیا ۔ سپریم کورٹ 1990 کے ایک فیصلے میں اس قانون کی تشریع کرچکی ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.