جنوری میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کی توقع

21

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ وزارت خزانہ نے جنوری میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ 
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، زرمبادلہ ذخائر کو بچانے کیلئے درآمدات کو روکا جا رہا ہے اور گزشتہ چھ ماہ میں برآمدات میں 6.8 جبکہ درآمدات میں 18.2 فیصد کمی ہوئی۔ 
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زر میں 11.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ 27 جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالرز تھے۔ 
وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو سست رہنے کی توقع ہے جبکہ جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی شرح 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.