لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں بدنیت لوگوں کی چلائی ہوئی چالیں انہیں پر لوٹ جاتی ہیں، ہم پر چلائی گئی چالیں حکومت پر واپس لوٹی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی میں کوتاہی پر کارروائی کے بجائے الیکشن کے التوا کا بیانیہ پیش کیا گیا، آج کل کی صورتحال کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 90دن میں الیکشن کروائے۔
پی ٹی آئی رہنماءعمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پورے ملک میں امن بحال کرنے کی کوششیں کی ہیں، پشاور کا دھماکہ سکیورٹی میں کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی چوری چھپانے کیلئے قوانین بدل دیئے، عدالت کسی آئین شکن کو تحفظ نہیں دے گی۔
تبصرے بند ہیں.