پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشق اتاترک 12 کی تربیلا میں افتتاحی تقریب

12

راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشق اتاترک 12 کی تربیلا میں افتتاحی تقریب ہوئی جس کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا۔ ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی تکنیک بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشق اتاترک 12 کی تربیلا میں افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، مشق میں ترک سپیشل فورس اور پاکستان سپیشل سروس گروپ کے دستے نے حصہ لیا جبکہ 2 ہفتے طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیکوں کو بڑھانا ہے۔ 
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سپیشل فورس کے دستے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان ایس ایس جی اور ترکیہ سپیشل فورس کے دستے مشقوں میں شریک ہیں، مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی تکنیک بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ ان مشقوں میں کمپاؤنڈ کلیئرنس، غار کی صفائی، سنائپر ٹریننگ، کاؤنٹر آئی ای ڈی کی تربیت بھی شامل ہے۔ 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں دوران جنگ میڈیکل دیکھ بھال کے پہلوو¿ں پر بھی توجہ دی جائے گی اور مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی جبکہ مشقوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربات کا تبادلہ بھی ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.