وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

12

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سانحہ پشاور کے افسوسناک واقعے کے بعد ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے۔ سانحہ پشاور کے افسوسناک واقعہ کے بعد ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔ امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے آج کے واقعے کے محرکات پر غور کرے گا۔ اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش ہو گی۔‘ 

واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق حملہ آور ظہر کی نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

تبصرے بند ہیں.