الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کا کیس، فواد چودھری کو جیل بھیج دیا گیا

15

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کےکیس میں عدالت نے ترجمان پی ٹی آئی فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 

عدالت نے پولیس کی فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے احکامات جاری کیے۔

 

پی ٹی آئی ترجمان فوادچودھری  نے عدالت کو بتایا چھ دن میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ میں نہیں سویا۔  مجھے سردی میں گاڑی کے پیچھے ڈالے پر بٹھایا گیا۔

 

فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سےپراسیکیوشن کے پاس کوئی عملاً استدعا نہیں ہے۔جوڈیشل ریمانڈ بھی ایک ریمانڈ ہی کہلایا جاتاہے۔ جج صاحب!فوادچودھری کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دیں۔

 

معزز جج نے فواد چودھری سے استفسار کیا کہ آج تو اپ کے منہ پر کپڑا نہیں ڈالا نا؟ فواد چودھری نے کہا کہ جی آج میرے چہرے پر کپڑا نہیں ڈالا گیا۔

تبصرے بند ہیں.