پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخابات کے معاملے پر سر جوڑ لئے

7

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں، تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟ تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حلقوں میں پہلے سے جیتے ہوئے امیدواران کو ٹکٹ دینے یا یا ردوبدل کرنے کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو اپنی اپنی تجاویز دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ضمنی الیکشن کے حلقوں میں کس کو لانا ہے اور کس کو نہیں حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.