مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں اختلافات کا اعتراف کر لیا

119

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر پارٹی میں مقامی سطح پر اختلافات ہوتے ہیں ۔ ن لیگ میں بھی رہنماؤں کو پارٹی قیادت سے اختلافات ہیں ۔

 

مریم نواز ابوظہبی سے لاہور پہنچ گئی ہیں ۔ مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 سے لاہور پہنچیں ۔ پاک سر زمین شاد باد ، مریم نواز کا پاکستان پہنچنے پر ٹویٹ ۔ مریم نواز کے پرتپاک استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئیں ہیں ۔ ائیر پورٹ پر پارٹی رہنماؤں ، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنما ن لیگ کی قیادت سے ناراض ہیں ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.