فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں اہم پیش رفت 

114

 

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔ فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کردی ہے۔ سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فواد چودھری کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

پولیس نے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ  دیا جائے۔پروسیکیوشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا ۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے فوادچودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.