لاہور: عدالت عالیہ نے احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پربحال کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے احمد اویس کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی اور نگران حکومت کا ایڈوکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پربحال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے پنجاب حکومت کو 30 جنوری صبح 10بجے کیلئے نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نگران حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت میں تعینات ہونے والے احمد اویس کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.