سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئے

24

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہے۔ 
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ 
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ ڈالر کم ہو کر 3.67 ارب ڈالر رہے جو صرف تین ہفتے کی امپورٹس کیلئے کافی ہوں گے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہے۔

تبصرے بند ہیں.