اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے بغیر ملک چلانا چاہتے تھے جس کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا: سابق وزیر خزانہ

26

 

کراچی : سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے پر راضی ہوگئی ہے۔ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شائد ہم آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں انہوں نے کوشش کی لیکن اس کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ پارٹی کا حصہ ہوں پی ٹی آئی میں میرے کافی دوست ہیں لیکن عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر رہا ۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی ان کی صوابدید ہے۔ اسحاق ڈار نے میرے خلاف پبلک میں بات کی جس کا میں نے جواب دیا تھا۔اس بات کا مجھے علم نہیں کہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا ؟

تبصرے بند ہیں.