نگران کے پی کابینہ میں 12 وزیر ،3 مشیر ، پی ڈی ایم رہنماؤں کے رشتہ دار بھی شامل ،تحریک انصاف کے تحفظات 

25

 

پشاور (لحاظ علی) خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کچھ دیر بعد حلف اٹھائے گی ۔12 وزیر اور 3 مشیر شامل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین کا بیٹا شاکراللہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

 

نیو نیوز  کے مطابق خیبرپختونخوا کی ممکنہ نگران کابینہ میں بطور ایڈوائزر رحمت سلام خٹک ، شاکر اللہ اور حمایت اللہ ،شاہد خٹک شامل ہیں۔ عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی ،محمد علی شاہ، ارشاد قیصر،  ڈاکٹر ریاض انور شامل ہیں۔

 

نگران کابینہ میں حاجی غفران ،خوشدل خان، حامد شاہ ایڈووکیٹ ، ساول نذیر، فضل الہٰی شامل ہیں۔ اپنی تشہیر اور لابنگ کرنے والی کئی شخصیات کو  آخری وقت میں فہرست سے نکال دیا گیا ۔

 

وزیراعلیٰ  اعظم خان گورنر غلام علی کے درمیان  طویل ملاقات کے بعد اتفاق کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نگران کابینہ میں جے یو آئی سمیت عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ہم خیال رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنے پر اصرار کیا گیا۔

 

تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ سے رابطہ کرکے تحفظات کا اظہار کردیا ۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں نگران کابینہ میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے رشتہ داروں کو شامل کرنے سے انتخابی عمل متاثر ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.