لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی تقاضہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچنے کے بعد گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر بلیغ الرحمن سے ملاقات کی جس دوران پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے گورنر پنجاب پر انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی تقاضہ ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہئیں۔
بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی۔
تبصرے بند ہیں.