پشاور میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 12 سالہ بچہ زخمی 

13

پشاور (محمد عالمزیب) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ شیخ محمدی میں لین دین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر 12 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ 
پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان 10لاکھ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، ایک فریق قسطوں پر سامان فروخت کر رہے تھے تاہم گزشتہ روز دونوں فریقین آمنے سامنے ہو گئے اور دونوں فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعہ پر معمولی تکرار ہوئی اور نوبت کلاشنکوفوں تک پہنچ گئی۔ 
دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے کفایت اور دوسرے فریق سے تحسین اللہ اور جان امین جاں بحق جبکہ 12 بچہ سلیم زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے بچے کا بھائی جاں بحق ہو گیا ہے۔ 
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے جاں بحق ہونے والے اور 12 سالہ بچے کو کے ٹی ایچ منتقل کر دیا تاہم بعد ازاں ڈاکٹروں کی جانب سے چاروں افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان رابط کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی اور دعویداری کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.