تاشقند: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات، اہم عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات تاشقند میں 26ویں ای سی او کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ بلاول نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
تبصرے بند ہیں.