ملکی حالات گھمبیر اور نہایت خوفناک ہیں، خانہ جنگی کا خطرہ ہے : شیخ رشید

160

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد   کا کہنا تھا کہ ملک  میں گھمبیر اور نہایت خوفناک حالات ہیں، اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ۔

 

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کا   اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  کہنا تھا کہ ملک میں معاشی، اقتصادی اور سماجی تباہی ہے اور تباہی ہی تباہی ہے اور حکومت بھگوڑی ہے، پنجاب میں بغیر ڈولی کے دلہنیں آگئی ہیں، یہ ٹارزن بنے پھرتے ہیں اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، کل لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

 

انہوں نے کہا  ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے ،13 جماعتوں کو معلوم ہے کہ ہماری الیکشن میں سیاسی موت ہے، ایک ہی حل ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے 24 کروڑ لوگ سڑکوں پر آئیں،ایسا نہیں ہوسکتا کہ 24 کروڑ کا ملک دربدر ہو رہا ہو اور اس کا کوئی پرسان حال نہ ہو، ملک میں معاشی تباہی ہے ریزرو 4 بلین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.