قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے کا معاملہ ، طیب اردگان کا سویڈن کی نیٹو رکنیت کے حصول کیلئے حمایت سے انکار

39

انقرہ :  ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے حصول کیلئے ہم سے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹاک ہوم میں ہونے والے احتجاج کے دوران قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہسویڈن کو نیٹو کے لیے ہم سے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

 

انہو ں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک کے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی حرکت کی وہ اب اپنی درخواست کے حوالے سے ہم سے کسی خیر خواہی کی توقع  نہ رکھیں، کسی کو بھی مقدسین کی توہین کا حق نہیں ہے، جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ایمانداری سے کہتے ہیں اور جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو ہم اسے اس کی جگہ پر رکھ دیتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سویڈن نے نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے درخواست دی  ہے ،لیکن سویڈن کو  منظوری کے لیے ترکی کی حمایت کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.