لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) میں ملک بھر میں جاری بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں بھی تعطل کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری بجلی کے بریک ڈاﺅن کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کے معیار میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمپنی نے اپنے بیان میں صارفین کو آگاہ کیا کہ جیسے ہی بجلی کا بریک ڈاؤن ختم ہو گا تو صارفین ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز بلاتعطل استعمال کر سکیں گے۔
Dear customers,
Due to ongoing power breakdown in the country, you may face degradation in PTCL services. Once the power is restored, you will be able to enjoy uninterrupted PTCL services again.— PTCL (@PTCLOfficial) January 23, 2023
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.