ملک بھرمیں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاہور، کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ ،ملتان میں بجلی غائب

234

 

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ لاہور ،کراچی ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، ملتان اور دیگر بڑے شہروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

 

ذرائع نیشنل پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے۔ مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا۔ ٹھیک ہونے میں 5 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

 

ذرائع کاکہنا ہےکہ اسلام آباد ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن  ہوا ہے ۔اسلام آباد، ملتان ریجن میں سسٹم ٹرپ کرگیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی  کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 

کیسکو حکام  کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بجلی غائب  ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.