چودھری پرویز الٰہی نے محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری مسترد کر دی

32

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور چودھری پرویز الٰہی نے محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری مسترد کر دی ۔

 

متنازع شخص کو وزیراعلیٰ نہیں مانتا، پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں ایسا شخص غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ۔

 

ادھر ، رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ متنازع شخص کو نگران وزیراعلیٰ تسلیم نہیں کر سکتے ، اس نظام کیخلاف سڑکوں پر جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔ کارکن تیاری کریں ، عمران خان کی قیادت میں اس فیصلے کیخلاف تحریک چلائیں گے ۔

 

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ زرداری کے فرنٹ مین کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب لگا کر الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو بکاؤ اور پی ڈی ایم کا آلہ کار ثابت کیا ہے ۔ ہم محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ نامزدگی کو مسترد کرتے ہیں ۔ یہ سیدھا سیدھا فراڈ ہے جس کیخلاف ہم بھرپور طاقت سے احتجاج کریں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.