امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کا واقعہ، 10 افراد ہلاک، 16 زخمی

10

نیویارک: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نئے چینی سال کا جشن جاری تھا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے ۔ حملہ آور کو ابھی تک حراست میں نہ لیا جاسکا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.