محکمہ موسمیات نے سردی میں اٖضافے کی پیش گوئی کردی

46

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پینجاب  کے بلائی علاقوں ، خیبر پختونخواہ،   کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور  برفباری متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا ہے۔

 

گزشتہ روز  سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ 7، مظفر آباد 6، گڑھی دوپٹہ 2، سیدو شریف 4، دیر 3، کالام ایک، مری 4، اٹک 3، اسلام آباد 2، فیصل آباد، خانیوال، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

محکمہ موسمیات کی  رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، زیارت منفی 11، استور ، کالام منفی 9، گوپس منفی 8، ہنزہ منفی 7، مالم جبہ، سکردو منفی 6، قلات منفی 5، کوئٹہ، بگروٹ منفی 4 اور مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

موسم کا حٓل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.