لندن میں (ن) لیگ کا اہم اجلاس، انتخابات اور مریم کی واپسی پر غور

11

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ الیکشن میں قیادت کے معاملے پر جلد بات کروں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، رانا ثناءاللہ، جاوید لطیف کے علاوہ سینیٹر افنان خان اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کی تیاری اور مریم نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
روانگی کے موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پنجاب اور کے پی کے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟ تو سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں جلد اس پر بات کروں گا۔ 
اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ غیر متنازعہ شخص کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.