آئی ایم ایف کا چیزیں مہنگی کرنے کا مطالبہ نہ مانا تو قسط نہیں ملے گی: مفتاح اسماعیل

3

لاہور: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چیزوں کے ریٹ بڑھانے کا کہہ رہا ہے اور اگر نہیں بڑھائیں گے تو قسط بھی نہیں ملے گی۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھانے، امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں، معیشت بحالی کیلئے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہو گا۔ 
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں اس وقت برآمدات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں پرائیوٹائزیشن کے قانون کو بھی آسان بنانا ہو گا۔ 
مفتاح نے کہا کہ ہر کسی کو چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، چور چور کہیں گے تو آدمی نجکاری کے معاملے میں ہاتھ ڈالنے سے گھبرائے گا۔

تبصرے بند ہیں.