چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے

6

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ کے مطابق پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

 

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پولیس و سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور جوابی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔ بیشتر دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.