فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ

51

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر ہے۔

تبصرے بند ہیں.