بلوچستان ریلوے ٹریک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

5

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ آصف کو ریلوے کے سفر کو بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر یاسین سوہل اور میاں نصیر بھی موجود تھے۔ 
خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جبکہ وزیراعظم نے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کے سفر کو بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ 
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجوعی سیاسی اور حلقے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خواجہ سعدرفیق نے وزیراعظم کو پنجاب میں آئندہ انتخابات کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ 

تبصرے بند ہیں.