قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی متفقہ منظوری خوش آئند ہے: علامہ عطاءمحمد دیشانی

77

اسلام آباد( اسپیشل رپورٹر) اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر علامہ عطاءمحمد دیشانی نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری خوش آئند قرار دیتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ , مولانا عبدالاکبر چترالی، وزیراعظم پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق علامہ عطاءمحمد دیشانی نے جدہ سعودی عرب میں بڑے جلسے سے خطاب کیا جس میں کثیر تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ علامہ عطاءمحمد دیشانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذکورہ بل کی منظور ملک سے فساد اور بدامنی کا خاتمہ ہو گا۔ بٹگرام میں کرپٹ ٹولہ مسلط ہے جس کا مقابلہ کررہے ہیں , ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہے سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے حرمین شریفین اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ واہل بیت ضی اللہ عنھم کی سرزمین ہونے کی وجہ سے سعودی کا تحفظ کرنا، مستحکم اور پرامن بنانا سب پر لازم ہے، لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے پر سعودی شاہی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ بٹگرام میں کرپٹ ٹولہ مسلط ہے جس کا مقابلہ کررہے ہیں , ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ,الیکشن کی مکمل تیاری ہے مشاورت سے امیدوار کھڑے کریں گے،انہوں نے بڑی تعداد میں جلسہ میں شرکت کرنے پر بٹگرام اور آلائی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ 
جلسہ سے حاجی مجتبر خان , شیرین خان , ملک نیاز دیشانی , ابو شاہ رخ ,لعل محمد , قاری بابر سعید , مولانا عبداللہ, سمیع مشہدی ,قاری رضوان اور دیگر نے خطاب کیا۔

تبصرے بند ہیں.