تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور

15

 

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے ۔ پی ٹی آئی کے 80 ارکان کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔

 

سپیکر قومی اسمبلی نے جن پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون ، عثمان خان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب ،شیر علی ارباب  اور شاہد احمد شامل ہیں۔

 

گل داد خان، شاجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، سید فیض الحسن، شوکت علی بھٹی ، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ ،ملک کرامت علی کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال  ، اورنگزیب خان کھچی، مخدوم خسروبختیار ، عبدالمجید خان ، عندلیب عباس، عاصمہ قدیر، ملیکہ علی بخاری،مناورہ بی بی بلوچ کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ۔

 

17 جنوری کو بھی سپیکر نے پی ٹی آئی کے 34 ارکان اور شیخ رشید کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔اس طرح سپیکر کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 80 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.