وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل آ گیا

59

نئی دہلی: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ 
ارندام باغچی کا کہنا تھا کہ معمول کے تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہیے اور اس حوالے سے ہمارا موقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ہمسایہ ملک بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک، بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.