خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

26

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھر خود کش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی جبکہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ 
دہشت گرد حملے کے بعد پاک، افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہو گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے، دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.