وزیراعظم شہباز شریف سے روسی وفد کی ملاقات

8

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے روسی وفد نے ملاقات کی جس دوران پاک، روس تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے امور بھی زیر غور آئے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے روسی وزیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس دوران پاک، روس دو طرفہ تعلقات اور توانائی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی روسی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے گفتگوبھی ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق روس کے وزیر توانائی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صدر ولادی میر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے تھے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کئی مشترک اقدامات اٹھائے گئے جبکہ پاکستانی مصنوعات روسی منڈیوں میں اہم حیثیت کی حامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق روسی وفد کی آمد کے فوری بعد پنجاب فوڈ کے ماہرین کی بھی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی اور 2 ماہرین پر مشتمل ٹیم نے وزیراعظم ہاؤس میں کھانے اور ریفریشمنٹ کا جائزہ لیا۔ 

تبصرے بند ہیں.