پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل، جمعہ کو اعلان متوقع

28

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے اور افتتاحی تقریب ملتان میں ہونے کا امکان ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کل پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ حتمی مشاورت کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم بتایا جا رہا ہے کہ افتتاحی تقریب ملتان میں ہی منعقد کی جائے گی۔ 
شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہو گا اور ٹورنامنٹ کے مقابلے 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 19 مارچ کو ہو گا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے اور اس کے علاوہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کوئٹہ میں نمائشی میچز کرانے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.