وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

8

لاہور: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس دوران پاکستان، سعودی عرب کے تاریخی گہرے و زرخیز تعلقات کی تجدید کی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی ہم منصب کے درمیان یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم 2023 کی سائیڈ لائینز پر ہوئی جس دوران پاکستان، سعودی عرب کے تاریخی گہرے و زرخیز تعلقات کی تجدید کی گئی۔ 
ملاقات میں تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مظبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی گئی جبکہ سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا۔ 
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے مل کر مسرت ہوئی جبکہ انہوں نے ملاقات کی تصاویر بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری کیں۔ 

تبصرے بند ہیں.