یوسف رضا گیلانی کا امریکہ میں آپریشن

15

نیویارک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا امریکہ میں ہرنیا کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گیلانی خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ہرنیا کی شکایت ہوئی تھی۔
ترجمان ضیغم گیلانی نے بتایا کہ آپریشن کے بعد یوسف رضا گیلانی خیریت سے ہیں اور روبہ صحت ہیں اور اتوار کو وطن واپس آ جائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.