بھارت کے ایک اور بیٹر کی ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری

35

حیدر آباد: بھارت کے ایک اور بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کر دی ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے ۔ جن میں سے 208 رنز بھارتی بیٹر شبھمن گِل نے بنائے ، اوپنر شبھمن گِل نے 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 208 رنز کی اننگز کھیلی ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، وریندر سہواگ 219 بنا کر آؤٹ ، روہت شرما 209 بنا کر آؤٹ ہوئے ، روہت شرما 264 بنا کر آؤٹ ہوئے ، مارٹن گپٹل 237 ناٹ آؤٹ ، کرس گیل 215 بنا کر آؤٹ ہوئے ، فخر زمان 210 ناٹ آؤٹ ، روہت شرما 208 ناٹ آؤٹ اور ایشان کشن 210 بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

 

شبھمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں ۔ دنیا میں سب سے زیادہ 3 بار ڈبل سنچری کرنے والے کھلاڑی بھارت کے روہت شرما ہیں ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.