شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ ، سابق وزیر اعظم نئی جماعت بنا رہے ہیں، پنڈی ریجن کی حمایت بھی حاصل ہے: ذرائع
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کو ہٹانے اور گزشتہ 8 ماہ کے دوران خود کو سائیڈ لائن کیے جانے پر نالاں ہیں۔
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں 3 اجلاس کیے ہیں اور وہ نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ ن کے 15 ایم این ایز کے ساتھ ساتھ پنڈی ریجن کی بھی حمایت حاصل ہے۔
دوسری طرف سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کھل کر پارٹی تنقید کر رہے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ وہ جلد مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کے حوالے سے صحیح فیصلے نہیں کر رہی ۔
تبصرے بند ہیں.