ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو دیتا ہوں: محمود خان

45

پشاور (محمد اعجاز آفریدی) وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیا، دستخط کے بعد سمری گورنر خیبرپختونخوا بجھوا دی گئی ، سمری میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 112 شق ون کے تحت ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو دیتا ہوں ۔

 

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے کی صورت میں اسمبلی تحلیل ہوجائے گی ، تاہم اگر گورنر نے سمری پر دستخط نہیں کیا تو خیبرپختونخوا اسمبلی 19 جنوری کو رات 10 بجے کے بعد خود بخود تحلیل ہوجائے گی ۔ وزیر اعلی نے سمری پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے ۔

 

ویڈیو میں شوکت یوسفزئی ، بیرسٹر سیف اور کامران بنگش بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ویژن کے مطابق سوا چار سال ہم نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی ، میں نے سمری پر دستخط کر دئیے ، کچھ دیر بعد یہ سمری گورنر ہاﺅس کو موصول ہوجائے گی ، 90 دن کے اندر اندر الیکشن میں جائیں گے اور دو تہائی اکثریت سے ملک میں حکومت بنائیں گے ۔ ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

 

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے آج آخری کابینہ اجلاس کے بعد کیبنٹ اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا ، گروپ فوٹو میں خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء ، معاونین خصوصی اور مشیران موجود تھے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.