پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا

33

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ۔

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے جو نام تجویز کیے وہ سنجیدہ اور سب کو قبول ہیں ۔ ناصر کھوسہ اور احمد نواز سکھیرا بہترین چوائس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔ اگر حکومت الیکشن تاریخ پر مذاکرات کرے تو وفاقی حکومت گرانا نہیں چاہتے ۔

 

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کے پی اسمبلی توڑنے کی سمری وزیراعلیٰ کچھ دیر بعد بھیج دیں گے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی آج ہی ٹوٹ جائے گی ۔ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.