کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کراچی میں 100 نشستوں پر کامیابی کا دعوی، کہتے ہیں پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کی اکثریت کو قبول کرے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی طریقے سے اپنی تعداد بڑھانے کا عمل بند کیا جائے اور نتائج نہ بدلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران فارم 11 کے مطابق نتائج کا اعلان کریں ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کا میئر آنے سے روکا گیا تو دیگر آپشنز موجود ہیں ۔ عوام کے ووٹ پر شب خون مارنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.