سینیٹ اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں مزید ترمیم کا بل منظور

19

سینیٹ اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں مذید ترمیم کا بل 2021 اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ بل کے حق میں 26 اور مخالفت میں 20 ووٹ نکلے ۔

 

سینیٹر محسن عزیز نے بل منظور ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ لوگ کھل کر پہچانے گئے ہیں ، ہمیں پارٹی سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کا بل ہے ، تکنیکی طریقے سے چھوٹے صوبوں کے ساتھ احساس محرومی روا رکھا جارہا ہے ۔

 

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بارے میں بینک یہ سمجھتے ہیں کہ یہ صوبے کاروبار کیلئے سازگار نہیں ، میں نے بل میں واضح کیا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے مطابق سلوک کیا جائے ۔ بینک والے ان دو صوبوں کو قرض دینے کیلئے ضرورت سے زیادہ گروی رکھتے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 میں مزید ترمیم کا بل 2021 سینیٹر محسن عزیر نے پیش کیا تھا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.