مریم نواز 25 جنوری سے قبل لاہور پہنچیں گی، تاریخی استقبال کی تیاریاں

16

 

لاہور (ابراہیم لکی) مسلم لیگ (ن)کے پارٹی قائد محمدنوازشریف نے مریم نوازکی واپسی کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے۔ مریم نوازنے بتایاکہ وہ 25جنوری تک وطن واپس پہنچ جائیں گی۔

 

نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد پاکستان آ رہی ہوں ۔ مریم نواز25جنوری تک لاہورپہنچیں گی ۔لاہورائیرپورٹ پرکارکن استقبال کریں گے۔

 

مریم نوازنے واپسی کیلئے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈمحمدصفدر اورجنید صفدراستقبال کریں گے ۔بطورچیف آرگنائزمریم نوازلاہورآتے ہی سینئرلیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.