آر بونی گیبریل 28 برس کی عمر میں معمر ترین مس یونیورس بن گئیں

21

نیویارک: گزشتہ سال مس امریکا کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ، آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا ۔

 

فلپائنی نژاد امریکی ، آر بونی گیبریل 28 برس کی عمر میں معمر ترین مس یونیورس بن گئیں ۔ وینزویلا کی ایمنڈا ڈیوڈمیل کے حصے میں دوسرا جبکہ ڈومینکن ری بپلک کی اینڈرینا مارٹینز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا ۔

 

امریکی شہر نیو اورلینز میں 71 ویں مس یونیورس مقابلے کا انعقاد ہوا ۔ جس میں دنیا بھر سے 84 خواتین نے شرکت کی تھی اور مس امریکا کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی آر بونی گیبریل مس یونیورس بننے میں بھی کامیاب ہوگئیں ۔ آر بونی گیبریل فیشن ڈیزائنر ہیں جو ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ہیں اور ماحولیاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ اس سال پہلی بار شادی شدہ اور ماں بن جانے والی خواتین کو بھی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.