گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

10

لاہور: گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق میاں شبیر احمد کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کیلئے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو پیر کو سماعت کرے گا۔ 
واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنرپنجاب نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا، اسمبلی اجلاس کے ختم ہونے سے قبل گورنر نیا اجلاس نہیں بلاسکتے تھے۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا،گورنرپنجاب نے جو اقدامات کئے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی تھے۔
درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ گورنرپنجاب نے اپنے حلف سے روح گردانی کی ہے اس لئے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.