پشاور: سی ٹی ڈی نے سربند شنواری قلعہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوئے جبکہ دونوں مبینہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد گزشتہ روز تھانہ سربند پر حملے میں بھی مبینہ طور پر سہولت کار کا کردار ادا کرچکے تھے ۔
آج سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈال دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی جبکہ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تبصرے بند ہیں.