شہباز شریف کو اب اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا: عمران خان 

9

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اب اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے وزارت سے استعفوں کی اطلاعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی اہم بیان آیا ہے۔ 
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ٹیسٹ پاس کر لیا اور اب شہباز شریف کی باری ہے، شہباز شریف کو پوری طرح ٹیسٹ کریں گے اور انہیں اب اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔ 
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کراچی میں جاری ہے جس میں ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات اور حکومت کے ساتھ رہنے یا علیحدہ ہونے سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ہدایت پر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیجی۔ 

تبصرے بند ہیں.